اسلام آباد (وائس آف رشیا) روس کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر پاکستان کے ضرورت مند لوگوں کو انسانی امداد کی 30 ٹن کی کھیپ پاکسستان پہنچا دی گئی. اس سلسلے میںاسلام آباد میں تقریب کا اہتما کیا گیا اس تقریب میں پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف، پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان، پاکستان کی وزارت خارجہ اور این ڈی ایم اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔
30 ٹن سے زیادہ امداد میں خوراک، ادویات، کپڑے اور دیگر ضروریات شامل ہیں۔ اسے پاکستان میں روسی سفارت خانے کے فعال تعاون سے روس کی ہنگامی حالات کی وزارت کی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچایا گیا اور پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے.
اس موقع پر سفیر البرٹ پی خوریف نے روس پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانے کے تناظر میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون کے اہم کردار کو بے حد سراہا، جو دوطرفہ تاریخ کے بلند ترین مقام پر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کےعوام کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہے.














