کراچی (وائس آف رشیا) روس کی بحریہ کا جہاز پاک بحریہ کے ساتھ بحری مشقوں میں شریک ہونے کے لیے کراچی پہنچ گیا ہے۔ روسی بحریہ کے جہاز کی پاکستان آمد کو پاک بحریہ کے بیان میں دو طرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔
پاکستان اور روس کے درمیان حالیہ برسوں کے دفاعی شعبے میں بھی تعاون میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان بحری مشقوں سے بحری میدان میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق روسی جہاز کی کراچی آمد کے موقع پر بحریہ کے حکام نے والہانہ انداز میں خیر مقدم کیا۔ بعد ازاں دونوں طرف کے حکام نے باہم ملاقات کی اور پیشہ ورانہ موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
روسی فلوٹیلا ‘آر ایف ایس ریزکی’ ، ‘آر ایف ایس آلڈارٹزیڈنزہاپوف فریگیٹس’ اور ‘میڈیم سائز بحری ٹینکر آر ایف ایس پیچینگا’ 18 مارچ تک پاکستان میں مشقوں کے لیے موجود رہیں گے۔
پاک بحریہ دوست ممالک کے بحری اداروں کے ساتھ وقتاً فوقتاً اس نوعیت کی مشقیں کرنے میں مصروف رہتی ہے۔









