‘غیر قانونی’ امریکی پابندیاں روس کی تیل کی تجارت کو نہیں روکیں گی ، ماسکو

نئی دہلی (وائس آف رشیا) بھارت انرجی ویک میں خطاب کرتے ہوئے روسی کے توانائی کے فرسٹ نائب وزیر پاول سوروکن نے کہا ہے کہ روس پابندیوں کے دباؤ کے باوجود عالمی منڈیوں میں تیل کی فراہمی جاری رکھے گا اس کے علاوہ ہندوستان کو روسی خام تیل کی فراہمی بھی جاری رہے گی۔.

انہوں نے کہا کہ ماسکو خام تیل کے لیے روس کے اہم صارف، بھارت کے ساتھ اپنے توانائی کے تعلقات کو مضبوط کرنا جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ہم اپنے تعلقات کی قدر کرتے ہیں، اور ہم مارکیٹ کی فراہمی جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں