واشنگٹن (وائس آف رشیا) امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے روس کی ویب ہوسٹنگ فراہم کرنے والی کمپنی Zservers پر پابندیاں عائد کر دی ہیں. تینوں ممالک نے روسی ویب ہوسٹنگ کمپنی زرورز پر الزام عائد کیا کہ اس نے ہیکرز کے گروہ لاک بٹ کو ایسے سرورز فراہم کیے ہیں جو قانون کے ہاتھوں سے بچ سکتے تھے۔
امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائیٹ پر جاری کئے جانے والے بیان کے مطابق لاک بٹ دنیا بھر میں کئی اداروں کو نشانہ بناکر 12کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچاچکا ہے. ان اداروں میں بوئنگ، برطانوی پوسٹل سروس، اور عالمی قانون فرم ایلن اینڈ اووری سمیت دیگر شامل ہیں.
امریکا کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں سائبر کرائم کے خلاف عالمی جنگ کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کی حکومتوں نے دو روسی شہریوں الیگزینڈر میشین اور الیگزینڈر بولشاکوف کے خلاف پابندیاں عائد کر دیں۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ Zservers کے کلیدی آپریٹرز ہیں









