روس WWII کے قانونی نتائج کی بنیاد پرامن کا دفاع کر سکتا ہے، سرگئی لاوروف

ماسکو(وائس آف رشیا) روسی ڈپلومیٹس ڈے کے موقع پر ایک ویڈیو خطاب میں وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس بدخواہوں کی سازشوں یا نو استعماریت کے عروج کے باوجود WWII کے قانونی نتائج کی بنیاد پر امن کا دفاع کر سکے گا۔

روس وزیر خارجہ نے روسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج جب روس کو ایک بار پھر اہم چیلنجز کا سامنا ہے، اس کا بنیادی کام اور مقدس فرض دوسری جنگ عظیم کے قانونی نتائج کی بنیاد پر امن کا دفاع کرنا ہے۔

لاوروف کے مطابق، روس “خصوصی فوجی آپریشن کے لیے خارجہ پالیسی کی حمایت اور ملک کی ترقی اور ہمارے شہریوں کی بہتری کے لیے محفوظ اور زیادہ سازگار حالات پیدا کرنے کی کوششوں کے تناظر میں قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری کام جاری رکھے گا۔”

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روس “تمام شراکت داروں اور سب سے بڑھ کر عالمی اکثریت کے ساتھ کثیر جہتی تعاون کو فروغ دے گا”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں