افریقہ کے سب سے زیادہ گنجان آباد ملک ‘نائیجیریا’ نے برکس کی طرف سے ‘اتحادی ملک’ بننے کی دعوت قبول کر لی ہے۔
نائیجیریا وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ‘کیمی ایبی ایمومو تیمی ایبیی اینفا’ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ “یہ اقدام نائیجیریا کے، بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی اور اقتصادی مواقع سے استفادے کے، ہدف سے ہم آہنگ ہے”۔
انہوں نے کہا ہے کہ “نائیجیریا، اپنے ترقیاتی اہداف کے حصول کی خاطر، اسٹریٹجک شراکت داریوں میں اضافے کے معاملے میں پُرعزم ہے”۔
ایبیی اینفا نے کہا ہے کہ “برکس نے ہمارے ملک کو، اپنے رکن ممالک کے ساتھ تجارتی، سرمایہ کارانہ اور سوشو۔اکنامک تعاون میں فروغ کے لئے، ایک بے مثال پلیٹ فورم فراہم کیا ہے۔ ہم، برکس کے رکن ممالک کے ساتھ ایک تعمیری تعاون قائم کرنے کے شدّت سے منتظر ہیں”۔
واضح رہے کہ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کے قائم کردہ برکس اتحاد کا مقصد امریکہ اور مغربی ممالک کی گلوبل حاکمیت کو توازن میں لانا تھا۔ مصر، ایتھوپیا، ایران، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات کی رکنیت سے اتحاد وسیع ہو گیا ہے۔
رواں سال انڈونیشیا کی شرکت سے اس کے رکن ممالک کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ برکس کو عالمی اقتصادیات میں بھی ایک اہم مقام حاصل ہے۔









