روسی ٹینس اسٹار نے فائنل میں یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کو اسٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 3-6 سے شکست دی، پہلی مرتبہ سال کے اختتامی ٹورنامنٹ کی چیمپئن بن گئیں
واشنگٹن (وائس آف رشیا): روس کی ٹینس اسٹار میرا آندریوا نے یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کو شکست دے کر ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کے سال کے اختتامی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پہلی مرتبہ اپنے نام کرلیا۔
16 نومبر کو سامنے آنے والے نتائج کے مطابق روسی کھلاڑی میرا آندریوا نے فائنل میں اپنی یوکرینی حریف ایلینا سویٹولینا کو اسٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 3-6 سے شکست دی۔
فائنل میں کامیابی کے ساتھ میرا آندریوا پہلی مرتبہ ڈبلیو ٹی اے کے سالانہ اختتامی ٹورنامنٹ کی چیمپئن بن گئی ہیں۔









