کریمیا، بیلگورود، بریانسک، کرسک اور بحیرہ اسود میں یوکرینی ڈرونز کو تباہ کیا گیا، روسی حکام
ماسکو (شاہد گھمن): روسی حکام نے اعلان کیا ہے کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے 15 نومبر کو دن کے دوران روس کے مختلف علاقوں اور بحیرہ اسود میں یوکرین کے 230 ڈرون مار گرائے۔
جاری بیان کے مطابق ماسکو کے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک روسی فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کے مجموعی طور پر 230 فکسڈ ونگ بغیر پائلٹ طیاروں کو فضا میں روکا اور تباہ کیا۔
روسی حکام کے مطابق یوکرینی ڈرونز کو کریمیا، بیلگورود، بریانسک اور کرسک ریجنز کے علاوہ بحیرہ اسود کی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ تمام 230 ڈرونز کو روسی فضائی دفاعی نظام نے 12 گھنٹوں کے دوران تباہ کیا۔









