یوکرینی مذاکرات کار سنجیدہ بات چیت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھے، تاہم زیلنسکی مسلسل اپنا الگ کھیل کھیل رہے ہیں، روسی وزیر خارجہ
ماسکو (وائس آف رشیا): روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ابوظہبی میں روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو تمام شرکا نے مثبت قرار دیا ہے، تاہم یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اس سے مستثنیٰ ہیں۔
روسی ٹیلی ویژن چینل ویستی کے نمائندے پاویل زاروبن سے گفتگو کرتے ہوئے سرگئی لاوروف نے کہا کہ ابوظہبی مذاکرات کے بارے میں تمام شرکا کی آرا مثبت تھیں۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ اس معاملے میں زیلنسکی کو شامل نہیں کررہے کیونکہ وہ مسلسل اپنا الگ کھیل کھیل رہے ہیں۔
سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ تاہم یوکرین کی جانب سے مذاکرات میں شریک نمائندے بظاہر سنجیدہ اور بامقصد بات چیت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھے۔









