ماسکو: (وائس آف رشیا) روسی صدر پوتن نے نئی جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوز پرم کو عالمی سطح اور اہمیت کا حامل ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو ایسی طاقتور جوہری آبدوزیں بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
روس کے ارخانگیلسک ریجن کے شہر سیویروڈوینسک میں جوہری آبدوز پرم پر پہلی مرتبہ بحری پرچم لہرانے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر پوتن نے شرکت کی۔ تقریب کے ساتھ ہی آبدوز کو باضابطہ طور پر روسی بحریہ میں شامل کردیا گیا۔
صدر پوتن نے کہا کہ پرم گزشتہ چھ برسوں کے دوران روسی بحری بیڑے میں شامل ہونے والی یاسین ایم کلاس کی پانچویں جوہری آبدوز ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ وہ خصوصی طور پر اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں کہ روس دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو ایسی طاقتور جوہری آبدوزیں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو عالمی سطح اور اہمیت کے حامل ہتھیار ہیں۔
صدر پوتن نے نئی جوہری آبدوز کے عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے تفویض کردہ مشنز کی کامیاب تکمیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے روسی بحریہ کی روایات کے مطابق آبدوز کے عملے کے لیے محفوظ اور کامیاب سمندری سفر کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔









