یوکرین میں توانائی جنگ بندی کی مغربی باتیں محض بیان بازی ہیں، کریملن

ماسکو:(وائس آف رشیا) کریملن نے یوکرین میں توانائی کے شعبے سے متعلق جنگ بندی کی مغربی باتوں کو محض بیان بازی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیف کو ہتھیاروں کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔

روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں توانائی جنگ بندی سے متعلق مغربی ممالک کے بیانات، کیف کو ہتھیاروں کی مسلسل فراہمی کے تناظر میں، لفظی مشق سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔

دیمتری پیسکوف سے سوال کیا گیا کہ کیا کیف حکومت کو فعال فوجی امداد کی فراہمی کے دوران جنگ بندی کی ضرورت سے متعلق مغربی بیانات محض بیان بازی ہیں؟ اس پر انہوں نے کہاکہ بالکل ایسا ہی ہے۔

کریملن کے ترجمان نے کہا کہ یوکرین کو مسلح کرنے کا عمل بدستور جاری ہے، جبکہ یورپی ممالک ہتھیاروں کی خریداری کے لیے مزید مالی وسائل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں