روسی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، دوطرفہ تعاون اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ماسکو(وائس آف رشیا) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران روس اور قطر کے درمیان سیاسی روابط کو مزید مضبوط بنانے، تجارت، سرمایہ کاری، ثقافتی اور انسانی تعاون میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ، بالخصوص خلیج فارس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فوری طور پر جنگی کارروائیاں بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں فریقوں نے 17 جون کو طے پانے والے “اسلام آباد میمورنڈم” کی بنیاد پر جلد از جلد مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں