ماسکو(وائس آف رشیا): روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک صدارتی فرمان پر دستخط کرتے ہوئے روسی مسلح افواج کی نفری میں مزید 25 ہزار فوجیوں کے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
صدارتی فرمان کے مطابق روسی مسلح افواج کی مجموعی نفری بڑھا کر 24 لاکھ 26 ہزار 130 کر دی گئی ہے، جن میں 15 لاکھ 35 ہزار فوجی اہلکار شامل ہوں گے۔
اس فیصلے کے تحت روسی فوج کی مجموعی نفری میں 27 ہزار افراد کا اضافہ کیا گیا ہے، جن میں 25 ہزار فوجی اہلکار شامل ہیں، جبکہ باقی اضافہ دیگر عملے پر مشتمل ہے۔
کریملن کے مطابق یہ صدارتی فرمان یکم اگست سے نافذ العمل ہوگا۔
فرمان میں روسی وزارت دفاع کے مرکزی دفتر کے عملے کی زیادہ سے زیادہ تعداد بھی 13 ہزار 400 مقرر کی گئی ہے، تاہم اس میں سکیورٹی گارڈز اور دیگر معاون عملہ شامل نہیں ہوگا۔
دستاویز کے مطابق وزارت دفاع کے مرکزی دفتر میں 4 ہزار 930 افراد سویلین سرکاری ملازمین ہوں گے۔









