روس، یوکرین اور یورپ کے ساتھ حالیہ بات چیت کے دوران سامنے آنے والی نئی تجاویز کا جائزہ لیا جارہا ہے، بعض تجاویز براہ راست پیش رفت کا باعث بن سکتی ہیں، جیرڈ کشنر
واشنگٹن (وائس آف رشیا): امریکی نمائندے جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ روس، یوکرین اور یورپ کے ساتھ حالیہ بات چیت کے دوران یوکرین تنازع کے حل کے لیے کئی نئی تجاویز سامنے آئی ہیں، جن کا اس وقت جائزہ لیا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں جیرڈ کشنر نے کہا کہ حالیہ مذاکرات کے نتیجے میں کئی نئے خیالات سامنے آئے ہیں اور ان پر غور کیا جارہا ہے۔
امریکی نمائندے کے مطابق ان میں سے بعض تجاویز براہ راست اہم پیش رفت کا باعث بن سکتی ہیں، جبکہ دیگر تجاویز مزید بہتر شکل اختیار کرکے نئی تجاویز میں تبدیل ہوسکتی ہیں، جو فریقین کے درمیان باقی اختلافات کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔









