صدر پوتن، شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی 19 نومبر کو چین میں سہ فریقی ملاقات ہوگی، چینی وزارت خارجہ کی تصدیق

تینوں عالمی رہنما شینزن میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (وائس آف رشیا): چین کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 19 نومبر کو چین کے شہر شینزن میں سہ فریقی ملاقات ہوگی۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے 16 نومبر کو جاری بیان کے مطابق تینوں ممالک کے صدور کی ملاقات ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون تنظیم (APEC) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوگی۔

چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ 19 نومبر کو شینزن میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ یہ ملاقات سہ فریقی ہوگی، جس میں چین، روس اور امریکہ کے تینوں صدور شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں