تیونس:(وائس آف رشیا) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتوار کو ہونے والے تازہ حملے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اتوار کی دوپہر ہونے والے حملے میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گیا، جبکہ 11 دیگر افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق احتیاطی تدابیر کے تحت ریاض کا مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈہ اتوار کے اختتام تک پروازوں کے لیے بند رہنے کا امکان ہے۔
سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے بتایا کہ ایک نامعلوم میزائل ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مسافر ٹرمینل سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔
دوسری جانب حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ انصاراللہ تحریک نے ریاض اور دمام کے ہوائی اڈوں کے علاوہ سعودی تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔
تاس کے مطابق اسی ہوائی اڈے پر 10 اکتوبر کو ہونے والے حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔









