واشنگٹن:(وائس آف رشیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین نے ایک دوسرے کی توانائی تنصیبات پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کا معاہدہ فوری طور پر نافذ ہو گیا ہے۔
امریکی صدر کے مطابق دونوں فریق اس عارضی جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے روس اور یوکرین پر زور دیا کہ وہ اس سمجھوتے کی خلاف ورزی نہ کریں۔
روس اور یوکرین کی جانب سے امریکی صدر کے اس اعلان کی فوری طور پر باضابطہ تصدیق یا مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا:
Donald J. Trump (@realDonaldTrump)
Effective immediately, there is an ENERGY CEASEFIRE in the War between Russia and Ukraine. Both parties have agreed. Do not break it! Thank you for your attention to this matter. President DONALD J. TRUMP
ماخذ: https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/117422699218841250









