آبنائے ہرمز میں شناختی نظام بند کرنے والے بحری جہاز دشمن تصور ہوں گے، ایران

رباط:(وائس آف رشیا) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرتے وقت نیوی گیشن اور شناختی نظام بند کرنے والے بحری جہازوں کو دشمن سمجھا جائے گا۔

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے پریس آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں اپنے نیوی گیشن اور شناختی آلات بند کرنے والے تمام جہازوں کو دشمن جہازوں کے طور پر درجہ بند کیا جائے گا۔

بیان میں خبردار کیا گیا کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سپاہ پاسداران کے مطابق گزشتہ روز سے اب تک آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے مقرر کیے گئے ایرانی قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے تین آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئے۔

بیان میں متاثرہ آئل ٹینکروں کی شناخت، عملے کی حالت اور حادثات کے مقام سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں