زاپوروژیا جوہری پلانٹ پر حملے ایٹمی تباہی کا خطرہ پیدا کررہے ہیں، روس

ماسکو:(وائس آف رشیا) روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین زاپوروژیا جوہری بجلی گھر اور اس کے بنیادی ڈھانچے کو دانستہ طور پر نشانہ بنا کر سنگین جوہری حادثے کا خطرہ پیدا کررہا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے اپنے بیان میں کہا کہ یوکرینی افواج نے 4 اکتوبر کو زاپوروژیا جوہری بجلی گھر کی لیبارٹری اور انتظامی عمارت نمبر 2 پر ڈرون حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ نشانہ بنائی گئی عمارت جوہری بجلی گھر کے پاور یونٹس سے صرف 200 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

ماریہ زخارووا نے کہا کہ کیف حکومت زاپوروژیا جوہری بجلی گھر کو نشانہ بنا کر وہاں کام کرنے والے عملے کے لیے مشکلات پیدا کرنے اور سنگین جوہری حادثے کے خطرات بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے الزام عائد کیا کہ جوہری تباہی کے خطرے کے باوجود کیے جانے والے ایسے اقدامات کیف حکومت کی دہشت گرد نوعیت کو ایک مرتبہ پھر ظاہر کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں