ٹرائی سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی

راولپنڈی: (وائس آف رشیا) راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹرائی سیریز کے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان نے 305 رنز بنائے جبکہ سری لنکا کی ٹیم 268 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ سلمان آغا نے 107 رنز بنائے جبکہ شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ میں سعد بیگ نے ایک روزہ کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں