تہران: (وائس آف رشیا) ایران نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان دفاعی اتحاد کو مثبت پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ ایران بھی مکہ دفاعی اتحاد میں شامل ہونا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اس عمل میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے، تاہم معاہدے کے فیصلوں کی تفصیلات معلوم نہیں ہیں۔
ایران نے سعودی عرب اور حوثی ملیشیا کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کرانے کی پیشکش کر دی ہے۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے او آئی سی اجلاس کے موقع پر کہا کہ یمن میں امن کے لیے مذاکرات اور سیاسی مفاہمت ناگزیر ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب پر حملے کے لیے ایران حوثی ملیشیا کو جدید ہتھیار، ہدف کی نشاندہی اور انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے۔ اخبار کے دعوے کے مطابق پاسداران انقلاب کے افسران حوثی ملیشیا کے ساتھ فرنٹ لائن پر ہیں۔









