ماسکو (وائس آف رشیا) روسی جنرل پراسیکیوشن کے مطابق، برطانیہ کے شہری ہیڈن ڈیوِس نے اگست 2024 میں پولینڈ کے راستے یوکرین کا سفر کیا اور وہاں ایک تربیتی کیمپ میں فوجی تربیت حاصل کی۔ اسے ہتھیار فراہم کیے گئے اور بعد ازاں اس نے یوکرینی فوج کے ساتھ لڑائی میں حصہ لیا۔
روسی فوج نے ہیڈن ڈیوِس کو گرفتار کر لیا اور اس پر مقدمہ چلایا گیا۔ آج عدالت نے اسے 13 سال قیدِ سخت کی سزا سنائی۔
روس کی جنرل پراسیکیوشن نے اس کارروائی کی تفصیلات اپنی سرکاری ٹیلیگرام چینل پر جاری کی ہیں۔ جبکہ روسی وزارت خارجہ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے.
صدر پوتن کل دو خطاب کئے کوئی سرکاری متن یا خبر نہیں ہے جس میں انہوں نے یورپی رہنماؤں کو خنزیر کہا ہو۔ یہ فقرہ رائیٹرزنے استعمال کیا ہے… کسی روسی میڈیا نے اس کو رپورٹ نہیں کیا… کریملن کی ویب سائیٹ پہ پوری تقریرکا متن موجود ہے









