ماسکو: ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈاروزیرخارجہ سرگئی لاووروف سے ملاقات کریں گے

ماسکو(وائس آف رشیا) روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے تصدیق کی ہے کہ روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف آج منگل کے روز پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے

ان کا کہنا تھا کہ آج سرگئی لاوروف اور پاکستان کے وزیرِ خارجہ کے درمیان بات چیت طے ہے۔

یہ ملاقات ایسے موقع پر ہو رہی ہے جب گزشتہ روز روسی وزیرِ خارجہ نے بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے بھی ملاقات کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں