اسرائیل نے مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں حماس کے حوالے کر دیں

غزہ (وائس آف رشیا) اسرائیل نے مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں حماس کے حوالے کردی ہیں۔

خان یونس کے نصر میڈیکل کمپلیکس کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی حوالگی کے بدلے یہ لاشیں موصول ہوئیں، مجموعی طور پر اب تک 225 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے حوالے کی جا چکی ہیں۔

رواں ماہ مصر میں ہونے والے معاہدے کے مطابق حماس کی جانب سے ہر ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش کے بدلے 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ روز حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کی تھیں، اسرائیلی فوج کے مطابق اب بھی 11 اسرائیلیوں کی لاشیں غزہ میں موجود ہیں۔

روس میں دو گھنٹوں میں تقریباً 30 یوکرینی ڈرون مار گرائے گئے

ماسکو (وائس آف رشیا) روسی وزارت دفاع کے مطابق جمعہ کی شام دو گھنٹوں کے دوران مختلف روسی علاقوں پر تقریباً 30 یوکرینی ڈرون تباہ کر دیے گئے۔

وزارت دفاع نے بتایا کہ 17 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے سے 11 بجے تک روسی فضائی دفاعی نظاموں نے 29 یوکرینی فکسڈ وِنگ غیرمسلح ڈرون تباہ کیے۔

ان میں سے نو ڈرون وورونیش ریجن میں، آٹھ بیلگو رود ریجن میں، چھ برینسک ریجن میں، دو دو لوگ وولگو گراڈ اور اوریل ریجن میں، ایک ایک کرسک اور روسٹوف ریجن میں تباہ ہوئے۔

یہ واقعہ روسی فضائی دفاع کی چوکس نگرانی اور فوری ردعمل کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

یوکرین جنگ: یورپی رہنماؤں کا روس سے 30 دن کی غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ

کیف(وائس آف رشیا) یوکرین، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور پولینڈ کے رہنماؤں نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بغیر کسی شرط کے 30 دن کی جنگ بندی پر آمادہ ہو جائے۔ اس مطالبے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت بھی حاصل ہے۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کیف میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے امریکی صدر سے فون پر بھی بات کی۔ اسٹارمر نے کہا: “اب مزید کوئی اگر مگر نہیں، اگر روس امن چاہتا ہے تو یہ موقع ہے۔”

فرانسیسی صدر نے خبردار کیا کہ اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی تو امریکا اور یورپ مل کر روس پر “زبردست پابندیاں” عائد کریں گے۔

کریملن نے اس پیشکش کو “متضاد اور تصادم پر مبنی” قرار دیا تاہم ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ روس اس تجویز پر غور کرے گا کیونکہ ماسکو کا اپنا مؤقف بھی ہے۔

روس پر 2022 سے مسلسل سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں مگر جنگ بدستور جاری ہے۔ واشنگٹن نے حالیہ دنوں میں یوکرین کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے ہیں اور نئی معدنی معاہدوں میں ترجیحی رسائی حاصل کی ہے۔

روس میں‌کل 30 ستمبر بروز اتوار عید الفطر منائی جائے گی

ماسکو (وائس آف رشیا) روس میں‌کل 30 ستمبر بروز اتوار عید الفطر منائی جائے گی

ماسکو کی کیتھیڈرل مسجد سمیت تمام مساجد میں عید کی نماز صبح 7 بجے ادا کی جائے گی.

روس نے عیدالفطر کے موقع پر30 ٹن وزنی انسانی امداد پاکستان پہنچا دی

اسلام آباد (وائس آف رشیا) روس کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر پاکستان کے ضرورت مند لوگوں کو انسانی امداد کی 30 ٹن کی کھیپ پاکسستان پہنچا دی گئی. اس سلسلے میں‌اسلام آباد میں تقریب کا اہتما کیا گیا اس تقریب میں پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف، پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان، پاکستان کی وزارت خارجہ اور این ڈی ایم اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔

30 ٹن سے زیادہ امداد میں خوراک، ادویات، کپڑے اور دیگر ضروریات شامل ہیں۔ اسے پاکستان میں روسی سفارت خانے کے فعال تعاون سے روس کی ہنگامی حالات کی وزارت کی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچایا گیا اور پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے.

اس موقع پر سفیر البرٹ پی خوریف نے روس پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانے کے تناظر میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون کے اہم کردار کو بے حد سراہا، جو دوطرفہ تاریخ کے بلند ترین مقام پر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کےعوام کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہے.

یوکرین 30 روزہ جنگ بندی پر تیار

جدہ (وائس آف رشیا) امریکا کا کہنا ہے کہ یوکرین 30 روزہ جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔

امریکی اور یوکرینی حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ یوکرین نے “فوری طور پر 30 روزہ عبوری جنگ بندی کے لیے امریکی تجویز کو قبول کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے، جس میں فریقین کے باہمی معاہدے کے ذریعے توسیع کی جا سکتی ہے، اور یہ روسی فیڈریشن کی طرف سے قبولیت اور ہم آہنگی کے نفاذ سے مشروط ہے”۔

یہ بیان سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک دن کے مذاکرات کے اختتام پر سامنے آیا ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا یوکرین کی معیشت کو وسعت دینے اور یوکرین کی طویل مدتی خوشحالی اور سلامتی کی ضمانت کے لیے یوکرین کے اہم معدنی وسائل کی ترقی کے لیے جلد از جلد ایک جامع معاہدہ کریں گے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 30 خوارج ہلاک

راولپنڈی (وائس آف رشیا) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں تین علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 24 اور 25 جنوری کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تین الگ الگ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 30 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

ضلع لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا گیا۔ جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور 18 خوارج کو ہلاک جبکہ 6 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

دوسری انٹیلی جنس کارروائی ضلع کرک میں کی گئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک ہوئے اس کے علاوہ تیسری جھڑپ خیبر ضلع کے عمومی علاقے باغ میں ہوئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

باغ میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں خارجی رہنما عزیز الرحمن عرف قاری اسماعیل اور خارجی مخلص بھی شامل تھے، جبکہ 2 خوارج زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

اعلامیے کے مطابق علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیرنس آپریشن جاری ہیں، پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کو ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں