حماس نے مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

غزہ (وائس آف رشیا) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کر دیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کی نگرانی میں رات گئے اسرائیل کے حوالے کی گئیں، اس طرح غزہ امن معاہدے کے تحت جاری قیدیوں اور لاشوں کے تبادلے کے عمل میں ایک اور مرحلہ مکمل ہو گیا۔

اس سے قبل بھی حماس نے معاہدے کے تحت 4 یرغمالیوں کی لاشیں اور 20 قیدیوں کو اسرائیلی حکام کے حوالے کیا تھا، معاہدے کا مقصد انسانی بنیادوں پر قیدیوں کی رہائی اور انسانی جانوں کے ضیاع میں کمی لانا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن معاہدے کے دوسرے مرحلے کا بھی اعلان کردیا، انہوں نے تصدیق کی کہ حماس کی قید سے تمام 20 یرغمالی بخیریت واپس پہنچ چکے ہیں تاہم یہ عمل ابھی مکمل نہیں ہوا اور مزید اقدامات باقی ہیں۔

اُدھر غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے فلسطینی شہریوں کی لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 44 شہدا کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

کشمیر الائنس فورم ماسکو کے زیراہتمام 4اگست کویوم استحصال کشمیرکانفرنس منعقد ہوگی

ماسکو(وائس آف رشیا)کشمیر الائنس فورم ماسکو کی جانب سے 5اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے 4اگست بروز سوموار کونویں آن لائن عالمی کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی جس میںممتاز کشمیر ی و ممتاز سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔

ان میں پاکستان سے سینئیرصحافی و نامور تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی، نامور تجزیہ نگارمحمد ارشادعارف، امریکہ سے چیئرمین ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس ڈاکٹرغلام نبی فائی،برطانیہ سے لارڈ نذیر احمد، سیکرٹری جنرل اینڈ ایمبیسیڈر ایٹ لارج ، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نیویارک ڈاکٹر ملک ندیم عابد ، چیئرمین کشمیر کونسل آف یورپی یونین علی رضا سید، چیئرمین فرینڈ آف کشمیر غزالہ حبیب ، صدر ندائے کشمیر ، اسسٹنٹ پروفیسر پنجاب یونیورسٹی لاہور ڈاکٹرنادیہ مہردین، ایسوسی ایشن سپین راجہ مختار احمد سونی،صدر پاکستان کمیونٹی روس ملک شہباز،چیئرمین اسلامی اتحاد مقبوضہ کشمیر سید منظور حسین شاہ اور کشمیر الائنس فورم ماسکو کے جنرل سیکرٹری ارسلان اصغر شامل ہیں،

۔جبکہ عالمی کشمیر کانفرنس کی میزبانی کے فرائض ماسکو سے سینئر صحافی شاہد گھمن سرانجام دیں گے۔

یہ کانفرنس پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے زوم پر منعقد ہوگی۔جس میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنے کے ساتھ ساتھ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی اور عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑا جائے گا۔

حماس نے 4 اسرائیلی خواتین فوجی، اسرائیل نے200 فلسطینی یرغمالیوں کو رہا کردیا

غزی (وائس آف رشیا) حماس نے مزید 4 اسرائیلی خواتین فوجی یرغمالیوں کو رہا کردیا جب کہ اسرائیل نے زیر حراست 200 فلسطینی شہریوں کو رہا کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو حلال احمر کے حوالے کردیا۔

رپورٹس کے مطابق ہلال احمر کی گاڑیاں یرغمالیوں کو لے کر رفح کی جانب روانہ ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج رہا کی گئیں فوجی یرغمالی خواتین کے نام کارینا اریئیو، ڈینیئلا گلبوہ، نعما لیوی، اور لیری الباگ ہیں اور یہ سب ایک ہی فوجی یونٹ کی رکن تھیں، 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے وقت یہ چاروں اسرائیلی فوج کی خواتین سپاہی غزہ کے قریب تعینات تھیں۔

بعد ازاں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی حکام نے بتایا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں میں قید 200 فلسطینیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت ہر اسرائیلی فوجی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا

یاد رہے کہ 19 جنوری کو حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت پہلے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا تھا جس کے بعد اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا گیا تھا۔

دمشق کی تاریخی امیہ مسجد میں بھگدڑ سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

دمشق(وائس آف رشیا) شام کے دارالحکومت میں تاریخی امیہ مسجد میں بھگدڑ سے 4 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔

شام کی سرکاری خبرایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے رائٹرز نے رپورٹ میں بتایا کہ شہری دفاع کے حکام نے بتایا کہ واقعے میں 5 بچے بھی زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں شدید چوٹیں آئی ہیں اور زخموں کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔

دمشق کے گورنرمہرمروان نے بیان میں کہا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے حکام کام کر رہے ہیں اور اس کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کے عوامی مقامات میں مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے ہنگامی بنیاد پر اقدامات یقینی بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شام میں 8 دسمبر کو سابق صدر بشارالاسد کی حکومت ختم کرکے نئی عبوری حکومت قائم کردی گئی ہے جہاں 13 سال سے زائد عرصے تک خانہ جنگی رہی ہے۔

بشارالاسد خاندان کی دہائیوں کی حکمرانی ان کی اپوزیشن اور دیگر گروپس نے ختم کرنے کے بعد عبوری حکومت قائم کردی ہے۔

4 برس بعد پی آئی اے کی پیرس کیلیے پہلی پرواز پر مسافروں کا رش، تمام سیٹیں بُک

کراچی(وائس آف رشیا) پی آئی اے کی پیرس کے لیے پہلی پرواز 10 جنوری کو روانہ ہوگی جس کی تمام سیٹیں بُک ہوچکی ہیں۔

4سال کے انتظار کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز پر عوام کا زبردست رسپانس دیکھنے آیا ہے کہ اور 10 جنوری کو اسلام اباد سے پیرس جانے اور پیرس سے آنے والی پرواز کی تمام سیٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے پیرس کی دوطرفہ پرواز کی اکانومی کی کلاس کی تقریباً تمام نشستیں فروخت ہوگئی ہیں، پہلی پرواز سے پی آئی اے کو گیارہ کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوگا۔

ترجمان کے مطابق طیارے میں مجموعی طور پر 323 مسافروں کی گنجائش ہے،اور پہلی پرواز میں ایگزیکٹو اکانومی کی صرف گیارہ نشستیں باقی بچی ہیں، اگلے ہفتے والی پروازوں کی بھی تقریباً 85 فیصد سیٹیں فروخت ہوگئی ہیں، صرف ایگزیکٹو اکنامی کی کچھ نشتیں باقی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یورپ سے پاکستان براہ راست پروازوں کی بہت ڈیمانڈ تھی۔

میڈرڈ: آئی ایم ایف کے سابق سربراہ کو4 سال سے زیادہ قید کی سزا

میڈرڈ(وائس آف رشیا) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سابق سربراہ اور ہسپانوی وزیر اقتصادیات روڈ ریگو راٹو کو 4 سال سے زیادہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میڈرڈ کی ایک عدالت نے آئی ایم ایف کے سابق سربراہ کو ٹیکس سے متعلق جرائم، منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے الزام پر یہ سزا سنائی ہے۔

عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ اسپین کی قدامت پسند پاپولر پارٹی کے بدنام زمانہ سابق رہنما کو 2018 میں بینک میں کام کے دوران فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں ساڑھے 4 سال کے لیے جیل بھیجے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔

استغاثہ نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ہسپانوی ٹیکس دفتر کو دھوکا دیا اور 2005 اور 2015 کے درمیان 8.5 ملین یورو کی اپنی جیب میں ڈال لیے۔

عدالت نے ایک بیان میں کہا کہ ججوں نے روڈ ریگو راٹو کو تین جرائم، خزانہ، منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کی دفعات کے تحت جرائم کا مجرم پایا۔

روڈ ریگو راٹو کو 4 سال، 9 ماہ اور ایک دن قید کی سزا سنائی گئی، اس کے علاوہ ان پر 20 لاکھ یورو (21 کروڑ ڈالر) سے زیادہ جرمانہ کیا گیا، فیصلے کے خلاف وہ سپریم کورٹ میں اپیل کر سکتے ہیں۔

روڈ ریگو راٹو نے 2004 سے 2007 تک بطور سربراہ عالمی مالیاتی فنڈ فرائض انجام دینے سے پہلے جوز ماریا ازنر کی قدامت پسند حکومت میں 8 سال تک وزیر اقتصادیات اور نائب وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں