ابوظہبی میں روس، امریکہ اور یوکرین کے سہ فریقی مذاکرات، قیدیوں کے تبادلے کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی، ولادیمیر میدنسکی
ابوظہبی (وائس آف رشیا): روس اور یوکرین نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد بڑے پیمانے پر جنگی قیدیوں کے ایک اور تبادلے پر اصولی اتفاق کرلیا ہے۔
11 نومبر کو ابوظہبی میں روس، امریکہ اور یوکرین کے سہ فریقی مذاکرات کے بعد روسی وفد کے سربراہ اور صدر پوتن کے معاون ولادیمیر میدنسکی نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران انسانی ہمدردی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ولادیمیر میدنسکی نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان بڑے پیمانے پر قیدیوں کے ایک اور تبادلے پر اصولی اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔









