تہران: (وائس آف رشیا) ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تہران میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال سمیت باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی صدر کے سرکاری ٹیلی گرام چینل پر جاری بیان کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے دورہ تہران کے دوران صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی اور اہم امور پر بات چیت کی۔
ملاقات میں روس اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے تہران اور ماسکو کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔









