روسی فضائی دفاع نے 725 یوکرینی ڈرونز تباہ کر دیے، یوکرینی فوج کو 1,455 اہلکاروں کا نقصان

ماسکو: (وائس آف رشیا) روسی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکا کے تیار کردہ دو ہائی مارس راکٹ اور یوکرین کے 725 فکسڈ ونگ ڈرونز تباہ کر دیے۔

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق خصوصی فوجی آپریشن کے مختلف محاذوں پر یوکرینی فوج کو افرادی قوت میں مجموعی طور پر تقریباً ایک ہزار 455 اہلکاروں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بیٹل گروپ نارتھ کے علاقے میں یوکرینی فوج کو 270 تک، بیٹل گروپ ویسٹ کے علاقے میں 220 تک، بیٹل گروپ ساؤتھ کے علاقے میں 150 سے زیادہ اور بیٹل گروپ سینٹر کے علاقے میں 525 تک اہلکاروں کا نقصان ہوا۔
اسی طرح بیٹل گروپ ایسٹ کے علاقے میں یوکرینی فوج کو 275 تک، جبکہ بیٹل گروپ دنیپر کے علاقے میں 15 سے زیادہ اہلکاروں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

روسی وزارتِ دفاع نے مزید بتایا کہ خارکوف ریجن میں محاصرے میں موجود یوکرینی یونٹوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 تک فوجی اہلکاروں اور بغیر عملے کے چلنے والی تین زمینی گاڑیوں کا نقصان ہوا۔

وزارتِ دفاع کے مطابق خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 674 طیارے، 284 ہیلی کاپٹر، 2 لاکھ 58 ہزار 265 ڈرونز، 672 فضائی دفاعی نظام، 31 ہزار 183 ٹینک اور دیگر بکتر بند گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔

روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا کہ اس دوران ایک ہزار 786 ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹمز، 36 ہزار 686 توپ خانے اور مارٹر، جبکہ 74 ہزار 141 خصوصی فوجی گاڑیاں بھی تباہ کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں