شمالی وزیرستان اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 18 خوارج ہلاک

راولپنڈی:(وائس آف رشیا) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بنیاد کارروائیاں کرتے ہوئے 18 خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں علاقوں میں خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کی گئیں۔

کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 18 خوارج ہلاک ہوگئے۔

کارروائیوں کے دوران ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

علاقوں میں باقی ماندہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز ملک میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں