چین میں صدر ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات پر امریکی نمائندے سے تبادلہ خیال کا اعلان، صدر پوتن

سینٹ پیٹرزبرگ: (وائس آف رشیا) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چین میں ممکنہ ملاقات کے حوالے سے اپنے خیالات امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کے دوران صدر پوتن نے کہا کہ یوکرین اور خلیج فارس میں جاری بحرانوں کے حل سمیت دیگر اہم معاملات آج کی بات چیت کا مرکزی موضوع بن سکتے ہیں۔

صدر پوتن نے اسٹیو وٹکوف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان معاملات کے ساتھ چین میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ اس حوالے سے میرے ذہن میں کچھ خیالات ہیں جو میں آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں