ماسکو: (وائس آف رشیا) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ایسا امن معاہدہ قبول کرنے کے لیے تیار ہے جس کے تحت اسے اپنے بعض علاقوں سے محروم ہونا پڑے۔
امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں زیلنسکی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایسا امن معاہدہ قبول کریں گے جس کے تحت موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رہے اور کیف کے پاس ملک کا 75 فیصد یا اس سے زیادہ علاقہ باقی رہے۔
اس سوال کے جواب میں زیلنسکی نے کہا کہ ہاں، اس وقت ہمیں موجودہ صورتحال کو منجمد کرنا ہوگا، اور میرے خیال میں یہ جنگ ختم کرنے کا ایک حقیقی راستہ ہے۔









