پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈارماسکو روانہ

ماسکو( وائس آف رشیا) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار آج روسی دارالحکومت ماسکو روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے ’کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (CHG)‘ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اسحاق ڈار 17 تا 18 نومبر 2025 تک ہونے والے اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے، جہاں رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، علاقائی رابطہ کاری اور ترقیاتی اقدامات پر اہم فیصلوں کی توقع ہے۔

اجلاس میں بیلارُوس، چین، پاکستان، قازقستان، کرغِزستان، تاجکستان، ازبکستان اور روس سمیت SCO کے تمام رکن ممالک شریک ہوں گے، جبکہ ایران کے نائب صدر اور بھارت کے وزیرِ خارجہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار اجلاس کے دوران پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور علاقائی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور راہداری کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق تجاویز دیں گے۔ اجلاس کے موقع پر ان کی مختلف ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں