روس نے یوکرین کے 32 ڈرونز مارگرائے، روسی وزارت دفاع

ماسکو(وائس آف رشیا) روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ منگل کی رات فضائی دفاع نے روسی سرزمین پر رات بھر یوکرین کے 32 ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

وزارت دفاع کے مطابق سراتوو علاقہ سب سے بڑا ہدف تھا، جس میں 11 ڈرونز کو مار گرایا گیا۔ چار ڈرون کرسک اور راستوو ریجن میں، تین بیلگورود اور برائنسک ریجن میں، دو کراسنودار ریجن میں، ایک وولگا گراد ریجن میں اور چار مزید بحیرہ ازوف کے اوپر تباہ ہوئے۔

سراتوو ریجن کے گورنر رومن بسارگین نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ سراتوو اور اینگلز کے شہر “راتوں رات بڑے پیمانے پر یورکرینی ڈرونز کے حملے کی زد میں آئے۔ انہوں نے خطے میں سیکورٹی کو یقینی بنانے پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک صنعتی تنصیب میں آگ لگ گئی، لیکن کوئی زخمی نہیں ہوا۔

تربت میں دھماکا، چار افراد جاں بحق اور 32 زخمی

کوئٹہ (وائس آف رشیا) تربت کے علاقے ڈھنگ میں دھماکے کے سبب چار افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے ڈھنگ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ادارے جائے وقوع پہنچ گئے اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی ذوہیب محسن فیملی کے ہمراہ دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے، ایس ایس پی اور کے اہل خانہ کے 6 افراد بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تربت میں بس میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور شہید ہونے والے افراد کے لیے درجات کی بلندی کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیر اعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والی کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو پاکستان سے ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا افسوس اور دکھ ہوا، معصوم افراد کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں، دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں