اے پی ای سی بزنس سربراہی اجلاس کے شرکا کا عالمی تجارتی تنظیم میں اصلاحات کی حمایت کا مطالبہ

شینزن اعلامیے میں اعلیٰ معیار کے کثیرالجہتی تجارتی اقدامات کی حمایت، خوراک کی تجارت میں غیر محصولاتی رکاوٹیں اور تجارتی اخراجات کم کرنے پر زور

شینزن (وائس آف رشیا): 18 نومبر: ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون تنظیم (اے پی ای سی) کے سی ای او سربراہی اجلاس کے شرکا نے عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں اصلاحات کی حمایت کرتے ہوئے رکن معیشتوں کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی تجارت کے فروغ کے لیے اعلیٰ معیار کے کھلے کثیرالجہتی اقدامات کی حمایت کریں۔

چین کی خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق شینزن میں منعقدہ اے پی ای سی سی ای او سربراہی اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ شینزن انیشی ایٹو میں شرکا نے رکن معیشتوں کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ عالمی تجارتی تنظیم میں اصلاحات کی حمایت کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اے پی ای سی کے رہنماؤں کو ایسے کھلے کثیرالجہتی اقدامات کی حمایت کرنی چاہیے جو اعلیٰ معیار پر پورا اترتے ہوں۔

اجلاس کے شرکا نے اے پی ای سی سے غیر محصولاتی تجارتی رکاوٹوں میں کمی کا بھی مطالبہ کیا، جن میں خوراک کی تجارت کو متاثر کرنے والی رکاوٹیں بھی شامل ہیں۔

شینزن انیشی ایٹو میں خوراک کی تجارت کو فروغ دینے اور تجارتی اخراجات کم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں