پاکستان اور ترکی کا سعودی عرب میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

دوحہ:(وائس آف رشیا) سعودی عرب، پاکستان اور ترکی نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر فوری عملی درآمد شروع کرنے اور سعودی عرب میں فوجی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ مکہ معاہدے کی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں کیا گیا، جسے سعودی وزارتِ دفاع نے شائع کیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے مشترکہ دفاعی وعدوں پر فوری عملی درآمد، طے شدہ مسلح افواج اور فوجی صلاحیتوں کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کرنے اور جلد از جلد سعودی عرب میں فوجی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ فوجی دستوں کی تعیناتی رکن ممالک کے قومی قوانین کے مطابق کی جائے گی۔

اس اقدام کا مقصد تینوں ممالک کی جنگی تیاری، فوجی ہم آہنگی اور مشترکہ طور پر خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکی میں سے کسی ایک ملک کی سلامتی تینوں ممالک کی اجتماعی سلامتی کا لازمی حصہ سمجھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں