سیوٹا میں غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا سلسلہ جاری، تقریباً 70 ہزار افراد مراکش واپس لوٹ گئے

میڈرڈ(وائس آف رشیا): ہسپانوی خبر رساں ایجنسی EFE نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی افریقہ میں واقع اسپین کے خودمختار شہر سیوٹا (Ceuta) میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے تقریباً 69 ہزار 500 تارکین وطن گزشتہ 30 گھنٹوں کے دوران واپس مراکش لوٹ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس تعداد میں وہ افراد بھی شامل ہو سکتے ہیں جو 30 جولائی کو بڑے پیمانے پر ہونے والی ہجرت سے پہلے سیوٹا پہنچے تھے۔ اس سے قبل واپس جانے والوں کی تعداد 53 ہزار بتائی گئی تھی۔

30 جولائی کو ہزاروں تارکین وطن سمندر میں تیر کر یا پیدل سرحدی رکاوٹ عبور کرتے ہوئے سیوٹا میں داخل ہوئے تھے۔ ہسپانوی وزارت داخلہ کے ابتدائی اندازے کے مطابق اس دوران تقریباً 50 ہزار افراد شہر میں داخل ہوئے، جبکہ مقامی حکام نے یہ تعداد 60 ہزار بتائی تھی۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسپین پہنچنے کی کوشش کے دوران کم از کم 67 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دریں اثنا، سیوٹا میں پیدا ہونے والے مہاجرین کے بحران کے بعد بعض یورپی ممالک نے اسپین کی شینگن معاہدے کی رکنیت معطل کرنے پر غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اٹلی نے بھی اعلان کیا ہے کہ سیوٹا میں مہاجرین کے بحران کے باعث وہ اسپین کے ساتھ شینگن معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں