لوگانسک پیپلز ریپبلک کے شہرمین کالج حملہ، ہلاکتیں 21 ہو گئیں، غیر ملکی صحافیوں نے تباہی اپنی آنکھوں سے دیکھ لی

لوگانسک (وائس آف رشیا) لوگانسک کے شہر اسٹاروبیلسک میں تباہ شدہ کالج اور ہاسٹل کی عمارتیں حملے کی شدت کی گواہی دے رہی ہیں۔۔۔ ریسکیو اہلکار کئی گھنٹوں تک ملبہ ہٹاتے رہے اور امدادی کارروائیوں کے بعد ملبے سے تمام لاشیں نکال لی گئیں۔۔۔ روسی حکام کے مطابق یوکرینی ڈرون حملے میں اکیس افراد ہلاک جبکہ بیالیس زخمی ہوئے۔۔۔

حکام کا کہنا ہے کہ بائیس مئی کی شب یوکرینی افواج نے لوگانسک پیڈاگوجیکل یونیورسٹی کے ووکیشنل کالج اور اس کے ہاسٹل کو نشانہ بنایا تھا۔۔۔حملے کے وقت عمارت میں چودہ سے اٹھارہ سال عمر کے چھیاسی طلبہ موجود تھے۔۔۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک سلامتی کونسل میں اس حملے سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہے تھے۔۔۔
اسی لیے ہم نے غیر ملکی صحافیوں کو خود حقیقت دکھانے کا فیصلہ کیا۔۔۔

روس نے عالمی میڈیا کو زمینی حقائق دکھانے کے لیے غیر ملکی صحافیوں کو جائے وقوعہ کا دورہ کرایا۔۔۔ غیر ملکی صحافیوں نے تباہ شدہ عمارتوں، ملبے اور امدادی کارروائیوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔۔۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا کہ بعض مغربی حکام یہ دعویٰ کر رہے تھے کہ کالج پر حملہ نہیں ہوا، اسی لیے صحافیوں کو موقع پر لے جایا گیا۔۔۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔۔۔روس نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شہری اور تعلیمی تنصیبات کے خلاف “دہشتگرد کارروائی” قرار دیا ہے۔۔۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو اس حملے کا نوٹس لینا چاہیے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں