ماسکو(وائس آف رشیا) روس میں مقیم پاکستانی شہری مجاہد خان کے کمسن بیٹے کے انتقال پر پاکستانی کمیونٹی روس کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مجاہد خان کا بیٹا دل کے عارضے میں مبتلا تھا اور پاکستان میں زیرِ علاج تھا، تاہم وہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گیا۔
پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز نے مرحوم بچے کے انتقال پر مجاہد خان اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی کمیونٹی اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔
ملک شہباز نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم بچے کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
پاکستانی کمیونٹی روس کے اراکین نے بھی اپنے تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔









