ماسکو میں “نیشنلٹیز ڈے” فیسٹیول، پاکستانی طلبہ نے ثقافتی رنگ بکھیر دیے

ماسکو(وائس آف رشیا) ماسکو کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (MISIS) میں منعقدہ “نیشنلٹیز ڈے” کے دسویں سالانہ طلبہ فیسٹیول میں پاکستانی طلبہ نے بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہوئے اپنی ثقافت کے رنگ بکھیر دیے۔

تقریب میں پاکستانی طلبہ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک خوبصورت اسٹال سجایا، جس میں روایتی لباس، دیدہ زیب زیورات اور ہاتھ سے تیار کردہ دستکاری کے نمونے پیش کیے گئے، جو شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

یہ تقریب روس میں پاکستانی سفارت خانے کے تعاون سے منعقد کی گئی، جس کے باعث پاکستان کی ثقافتی جھلک کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا۔

تقریب کے دوران پاکستانی طلبہ نے لوک گیتوں اور روایتی رقص کی شاندار پرفارمنس بھی پیش کی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا اور خوب داد دی۔

منتظمین کے مطابق اس طرح کی سرگرمیاں مختلف ممالک کے طلبہ کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں، جبکہ پاکستانی طلبہ کی شرکت نے فیسٹیول کو مزید رنگین بنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں