ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے مشتبہ حملہ آور کا تعلق کہاں سے ہے؟

واشنگٹن (وائس آف رشیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے گرفتار مشتبہ حملہ آور کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے۔

حکام کےمطابق مشتبہ شخص کی شناخت کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک 31 سالہ شخص کے طور پر ہوئی ہے،اس کے پاس ایک سے زیادہ ہتھیار شاٹ گن، پستول اورچاقو تھے اور اس نےسکیورٹی پر حملہ کرنے کی کوشش کی،واقعے میں ایک سیکرٹ سروس اہلکار کو گولی لگی لیکن وہ بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے بچ گیا،سیکیورٹی ٹیمیں کیلیفورنیامیں حملہ آورکی رہائش گاہ پہنچ گئیں،۔

ٹرمپ نے پریس ڈنرمیں فائرنگ کرنیوالے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی

امریکی اٹارنی جنرل کاکہنا ہےکہ ملزم کو پیر کےروزعدالت میں پیش کیاجائےگا،ملزم پراسلحے کے استعمال اور فیڈرل آفیسر پر حملے کے چارجز لگائے گئے ہیں،ملزم کو طبی امدادکےلئے اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

واشنگٹن کے پولیس چیف کی پریس بریفنگ

ڈی سی پولیس چیف کاکہناہےکہ کارروائی کے دوران حملہ آور کو کوئی گولی نہیں لگی،ممکنہ طور پر حملہ آور ہلٹن ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا،ہوٹل کے ایک کمرے کو ہم نے محفوظ بنا لیا ہے،حملہ آوراس ساری کارروائی میں اکیلا تھا،حملہ آور کے مقاصد کےبارےمیں فی الحال کچھ نہیں معلوم۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ گرفتارمشتبہ حملہ آورکا تعلق کیلیفورنیا سے ہے،اہلکاروں نے بروقت اقدام کرکےہزاروں افراد کی جانیں بچائیں،جلد معلوم کرلیں گے کہ آیا یہ واحد شوٹرتھا۔

trump attack
USA

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں