ماسکو(وائس آف رشیا) روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی ممکنہ مذاکرات کو دیرپا امن کے حصول، ایران کے جائز حقوق کے اعتراف، نقصانات کے ازالے اور مستقبل میں جارحیت نہ ہونے کی ضمانت سے مشروط ہونا چاہیے۔

ماسکو میں ایران کے قومی یومِ فوج کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کاظم جلالی نے کہا کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو ایران اس کے لیے تیار ہے، تاہم اگر مذاکرات ہوتے ہیں تو وہ منصفانہ ہونے چاہئیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کا مقصد صرف وقتی حل نہیں بلکہ ایک پائیدار امن ہونا چاہیے، جس میں ایران کے قانونی حقوق کو تسلیم کیا جائے اور ماضی میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ بھی شامل ہو۔
ایرانی سفیر کے مطابق کسی بھی معاہدے میں یہ ضمانت بھی دی جانی چاہیے کہ مستقبل میں ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت نہیں کی جائے گی، تب ہی تہران مذاکرات کے لیے تیار ہوگا۔









