ماسکو(وائس آف رشیا) کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ایسٹر کے موقع پر اعلان کردہ جنگ بندی کے حوالے سے یوکرین یا امریکہ سے پیشگی کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔
پیسکوف نے واضح کیا کہ یہ جنگ بندی مذاکرات کی بحالی سے منسلک نہیں ہے اور اس کا اعلان یکطرفہ طور پر کیا گیا۔
یاد رہے کہ ولادیمیر پوتن نے 11 اپریل کو شام 4 بجے سے 12 اپریل کی رات تک عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت روسی افواج کو تمام محاذوں پر کارروائیاں روکنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لیے تیار رہنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی روس نے ایسٹر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جو تین دن تک جاری رہی تھی۔









