ماسکو (وائس آف رشیا) روس میں ماہرین نے بتایا ہے کہ کسی ایک مریض کے لیے مخصوص کینسر ویکسین تیار کرنے میں تقریباً تین ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے۔
گمالیا نیشنل سنٹر کے نائب ڈائریکٹر ولادیمیر گُشچن کے مطابق اس وقت ایک مریض کے لیے ذاتی نوعیت کی دوا تیار کرنے میں تقریباً تین ماہ لگتے ہیں، تاہم مستقبل میں اس دورانیے کو مزید کم کیا جا سکے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یکم اپریل کو روس میں پہلی بار مقامی سطح پر تیار کردہ ذاتی نوعیت کی کینسر ویکسین ایک مریض کو دی گئی، جسے طبی میدان میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جدید طریقہ علاج میں ہر مریض کے مرض کے مطابق الگ ویکسین تیار کی جاتی ہے، جس سے علاج کو زیادہ مؤثر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔









