پوتن اور پاشینیان کی ملاقات، روس-آرمینیا تعلقات پر اہم بات چیت متوقع

ماسکو (وائس آف رشیا) روسی صدر ولادیمیر پوتن آج آرمینیا کے وزیراعظم نکول پاشینیان سے اہم ملاقات کریں گے، جو اس وقت ماسکو کے دورے پر موجود ہیں۔

کریملن کے مطابق اس ملاقات میں روس اور آرمینیا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری اور اتحادی تعلقات کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یوریشین خطے میں انضمامی تعاون (انٹیگریشن) کے امور بھی ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی قفقاز کے علاقائی معاملات، بالخصوص اقتصادی، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک روابط کے فروغ پر بھی گفتگو کی جائے گی، جو خطے میں استحکام اور ترقی کے لیے اہم سمجھے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان 23 مارچ کو ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، جس میں دوطرفہ امور پر بات چیت کے بعد جلد ملاقات پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں