ماسکو (وائس آف رشیا) روس کے صدر ولادیمیر پوتن رواں سال سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (SPIEF-2026) میں شرکت کریں گے اور ایک جامع خطاب کریں گے۔
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بتایا کہ یہ فورم 3 سے 6 جون تک منعقد ہوگا اور صدر پیوٹن حسبِ روایت اس میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کا خطاب ہمیشہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور اس بار بھی اسے خاص توجہ حاصل ہوگی۔
پیسکوف نے کہا ہے کہ صدر ہمیشہ فورم میں شرکت کرتے ہیں اور ان کا خطاب سب کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے، اس سال بھی ایک جامع خطاب متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق، صدر پوتن 1997 میں فورم کے آغاز کے بعد سے متعدد بار اس سے خطاب کر چکے ہیں، جبکہ 2020 میں کووڈ-19 وبا کے باعث ایک وقفہ آیا تھا۔ اپنے خطابات میں وہ عموماً عالمی معیشت کے اہم مسائل اور اس میں روس کے کردار پر روشنی ڈالتے ہیں۔









