یوکرین مذاکرات کے لیے استنبول ممکنہ مقام بن سکتا ہے: کریملن

ماسکو(وائس آف رشیا) کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ یوکرین سے متعلق مذاکرات کے انعقاد کے لیے استنبول ایک ممکنہ مقام ہو سکتا ہے اور تمام فریق اس مقام کو مثبت نظر سے دیکھتے ہیں۔

میڈیا بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ استنبول میں مذاکرات کا آپشن موجود ہے اور اس حوالے سے تمام متعلقہ فریقین کا عمومی مؤقف مثبت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مشاورت یا مذاکرات کا سلسلہ استنبول میں جاری رہ سکتا ہے۔

کریملن کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس وقت مذاکرات کے اگلے دور یا ان کی تاریخ کے بارے میں کوئی حتمی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں