زاپوروزیے ریجن میں یوکرینی ڈرون حملہ، ایک خاتون ہلاک، دس سے زائد افراد زخمی

ماسکو(وائس آف رشیا) یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث ایک خاتون ہلاک جبکہ دس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

واسیلیوکا میونسپل ضلع کی سربراہ نتالیہ رومانیچینکو نے میڈیا کو بتایا کہ رات کے دوران ملبے سے ایک خاتون کی لاش نکالی گئی ہے جبکہ دس سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ان کے مطابق ہنگامی امدادی ٹیمیں اب بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور ملبہ ہٹا کر اس بات کو یقینی بنا رہی ہیں کہ کہیں کوئی اور شخص ملبے تلے تو نہیں دبا ہوا۔

رومانیچینکو کے مطابق پہلا یوکرینی ڈرون تقریباً رات دس بجے عمارت سے ٹکرایا۔ ڈرون حملے اور اس کے بعد لگنے والی آگ کے باعث ایک رہائشی عمارت تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

حملے کے نتیجے میں قریبی سڑک پر واقع ایک اور رہائشی عمارت کے داخلی حصے کا ایک حصہ بھی منہدم ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں