کراسنودار ریجن میں آئل ڈپو پر ڈرون حملے کے بعد آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں

کراسنودار(وائس آف رشیا) روس کے کراسنودار ریجن کے شہر آرماؤیر میں ایک آئل ڈپو میں ڈرون حملے کے بعد آگ لگ گئی، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

علاقائی آپریشنل سینٹر کے مطابق آرماؤیر میں واقع آئل ڈپو کے احاطے میں ڈرون حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے 91 اہلکار اور 26 فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر موجود ہیں اور صورتحال پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

ریسکیو سروسز کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے ہنگامی کارروائیاں جاری ہیں اور علاقے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں