صدر پوتن کی بحرین کے بادشاہ سے گفتگو، مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کی پیشکش

ماسکو(وائس آف رشیا) روسی صدر ولادیمیرپوتن نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔

کریملن کی پریس سروس کے مطابق ولادیمیر پوتن نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال نہ صرف خطے بلکہ کئی عرب ریاستوں کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے، جن کے ساتھ روس کے قریبی اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔

روسی صدر نے اس بات کی تصدیق کی کہ روس خطے میں کشیدگی کم کرنے اور حالات کو مستحکم بنانے کے لیے دستیاب تمام مواقع استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں