وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ روس کے موقع پر 4 مارچ کا پاکستان، روس بزنس فورم منسوخ

وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ روس کے موقع پر 4 مارچ کا پاکستان، روس بزنس فورم منسوخ
ماسکو(شاہد گھمن سے) موجودہ علاقائی کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کے باعث وزیرِاعظم شہباز شریف کے آئندہ دورۂ روس کے موقع پر 4 مارچ کو منعقد ہونے والا پاکستان، روس بزنس فورم منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بزنس فورم کی منسوخی کا باضابطہ فیصلہ کر لیا گیا ہے اور متعلقہ وفود کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

یہ فورم وزیرِاعظم کے دورے کے دوران منعقد ہونا تھا، جس میں سو سے زائد پاکستانی کمپنیوں کی روسی کاروباری اداروں سے ملاقاتیں متوقع تھیں، تاہم موجودہ سیکیورٹی اور فضائی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

تاحال وزیرِاعظم کے دورۂ روس کے حوالے سے کوئی باضابطہ منسوخی کا اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم بزنس فورم کی منسوخی کو موجودہ حالات کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں